اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محمد حسن حق یار نےریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے پر دستخطوں کا فائدہ صرف امریکہ کو ہوگا اور افغانستان کے عوام کے لۓ اس معاہدے پر دستخط کۓ جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
محمد حسن حق یار نے مزید کہا کہ سیکورٹی معاہدہ امریکیوں کے لۓ بہت اہمیت کا حامل تھا۔ افغانستان اور خطے میں ان کے طویل المیعاد مفادات ہیں اور انھوں نے اپنے مفادات کے حصول کے لۓ افغانستان کے انتخابات کے عمل کو ایسی ڈگر پر ڈالا کہ ان انتخابات کے نتائج کے اعلان کے فورا بعد کابل واشنگٹن سیکورٹی معاہدے پر دستخط ہوگۓ۔
محمد حسن حق یار نے مزید کہاکہ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کے بعد افغانستان میں جنگ اور بدامنی کو ہوا ملے گي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲