1 اکتوبر 2014 - 11:12
عراق میں بدامنی کی وجہ شام میں سرگرم دہشت گرد ہیں

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد، عراق میں بدامنی اور اس ملک کے عوام کے دکھ و درد کا سبب بنے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم دہشت گرد، عراق میں بدامنی اور اس ملک کے عوام کے دکھ و درد کا سبب بنے ہیں۔ انہوں نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق نے شام کی بدامنی کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور شام سے عراق میں دہشت گردوں کی دراندازی کی وجہ یہاں کے لوگ مصیبت میں مبتلا ہو گئے۔

انہوں نے داعش کے ٹھکانوں پر امریکا کے حملوں اور عرب ممالک کی جانب سے اس میں شرکت لینے کا خیر مقدم کیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ داعش کے خلاف حملوں میں مزید تیزی آنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق کے تمام مسلح گروہوں کو حکومت کے تحت ہونا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ عراق، ہم سب کا ملک ہے اور اس ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے تمام لوگوں کو کوشش کرنی چاہئے اور اگر ہم نے ایسا نہیں کیا تو ہم نے ملک سے غداری کی ہے۔
.......

/169