اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سی ایس بی اے کی رپورٹ کے مطابق اگر عراق و شام میں موجودہ نوعیت کے حملے جاری رہتے ہیں اور امریکہ اپنے دو ہزار فوجیوں کو عراق میں تعینات کرتا ہے تو اس پر ماہانہ دوسو سے تین سو بین ملین ڈالر کاخرچہ آسکتا ہے۔
سی بی ایس نے کہا ہے کہ اگر امریکہ داعش کے خلاف ہوائی حملوں میں شدت لاتا اور اپنے پانچ ہزار فوجیوں کو عراق میں تعینات کرتا ہے تو اس پر ماہانہ 350 سے 570 ملین ڈالر کی رقم ہرماہ درکار ہوں گے۔
تاہم تھنک ٹینک نے اس بات کا بھی تخمینہ لگایا ہے کہ اگر واشنگٹن 25 ہزار فوجیوں کا عراق میں تعینات کرکے ہوائی حملوں میں توسیع کرتا ہے تو اس پر ماہانہ اس پر ماہانہ 1.1سے 1.8 ڈالر خرچ ہوسکتے ہیں۔
تھنک ٹینک کے مطابق امریکہ نے داعش کے خلاف جاری مہم پر پہلے ہی 930 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے 23ستمبر کو شام میں سرگرم دہشتگرد گروپ داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے شروع کردئے تھے اور امریکی جنگی طیاروں نے اگست کے وسط سے عراق میں داعش کے خلاف اب تک سینکڑوں ہوائی حملے کئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲