اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سابق فوجی افسر دخیل القحطانی نے جزيرہ نما عربستان کو آل سعود کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لئے ایک تحریک کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
القحطانی نے سعودی عرب کے عوام سے کہا ہے کہ وہ آل سعود کی بد عنوانیوں ، کرپشن اور وحشیانہ اور سنگین جرائم کے خلاف انقلاب میں شریک ہوجائیں ۔
القحطانی نے سعودی عرب کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے عربستان کے لئے تباہ کن قراردیا ہے۔ قحطانی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے ملک کو امریکہ اور برطانیہ کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے اور سعودی حکام وہی کچھ کرتے ہیں جو انھیں امریکہ سے حکم ملتا ہے۔ اس نے کہا کہ آل سعود،عربستانی عوام کے نمائندہ نہیں ہیں وہ امریکہ اور اسرائیل کے نمائندے ہیں انھوں نے اسرائیل کی طرح سعودی عرب پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔
اس نے کہا کہ سعودی عرب کے عوام کو اپنے رہنماؤں کے انتخاب میں کوئی حق نہیں اور سعودی حکام کو امریکہ اور اسرائیل نے منتخب کرکے ہمارے سر پر مسلط کررکھا ہے۔
.......
/169