اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکی سفارت خانہ پر ایک راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری القاعدہ کی ذیلی تنظیم انصار الشریعہ نے قبول کی ہے، تاہم اس حملے میں امریکہ کے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہيں ہے۔
سنیچر کے روز امریکی سفارت خانے کی مغربی سمت 200 میٹر کے فاصلے پر ایک راکٹ گرا جس کے دھماکے میں متعدد یمنی سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
یمن پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا ہلکی نوعیت کا ایک ٹینک شکن راکٹ تھا جس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔
شدت پسند گروہ نے "ٹیوٹر" کے ذریعے ایک بیان میں بتایا کہ صنعا میں امریکی سفارت خانے کےقریب "لاؤ" طرز کے ایک راکٹ سے حملہ انصار الشریعہ کے جنگجوؤں نے کیا ہے۔
شدت پسند تنظیم نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ انہوں نے یہ حملہ گذشتہ جمعہ کو الجوف گورنری میں امریکہ کے ایک مبینہ ڈرون طیارے ذریعے کیے گیے حملے کا جواب ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق، ڈرون حملے میں الجوف میں کئی بچے زخمی ہوگئے تھے جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
قبل ازیں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صنعا میں امریکی سفارتی عملہ محفوظ ہے اور کسی کا کوئي نقصان نہیں ہوا ہے۔
.......
/169