28 ستمبر 2014 - 13:01
داعش کے ہاتھوں ایزدی عورتیں ۱۴۰ ڈالر میں فروخت

دھشتگرد قوم داعش نے ایزدی قبیلے کی عورتوں کو فروخت کرنے کا بازار گرم کر لیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دھشتگرد گروہ داعش نے اسلامی و انسانی مخلاف رویہ اختیار کرتے ہوئے عراق میں صدیوں سے بسے غیر مسلم قبیلے ایزدی کی جن عورتوں کو اغوا کیا تھا اب انہیں ۱۴۰ ڈالر میں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ میں ایزدی قبیلے کے نمائندے ویان دخیل نے پارلیمنٹ اجلاس میں عراقی وزیر اعظم سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے ہاتھوں اس قبیلے کی عورتوں کو بچانے کے لئے کوئی فوری اور ٹھوس اقدام عمل میں لایا جائے۔
ایزدی نمائندے کی جانب سے یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب میڈیا نے موصل میں اس قبیلے کی عورتوں کو ۲۰۰ یا ۱۴۰ ڈالر قیمت پر فروخت کرنے کا بازار لگائے جانے کی خبر دی۔
البتہ موصل سے بھاگ کر میڈیا کو انٹرویو دینے والے ایک شخص نے کہا ہے کہ موصل کے لوگ انسانیت کے ناتے ایزدی قبیلے کی عورتوں کو داعشیوں سے خرید کر انہیں واپس اپنے گھروں کو لوٹا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲