28 ستمبر 2014 - 11:55
بحرین میں آل خلیفہ کی پالیسیاں اتفاق رائے تک پہنچنے میں رکاوٹ

بحرین کی جمعیت الوفاق نے آل خلیفہ کی پالیسیوں کے تسلسل کو اتفاق رائے تک پہنچنے میں حائل قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت الوفاق بحرین کے رکن ہاشم الموسوی نے العالم کو انٹرویو دیتے ہوئے اس ملک کے عوام کے خلاف آل خلیفہ کی ظالمانہ پالیسیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ریفرینڈم کے انعقاد کے لئے انقلابیوں کی درخواست کی حکومت کی جانب سے مخالفت ان کے دشمنانہ موقف کا پتہ چلتا ہے۔
ہاشم الموسوی نے آل خلیفہ کی جانب سے مخالفین کے برحق مطالبات کومد نظر رکھے بغیرآل خلیفہ کے یکطرفہ اقدامات کی  جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی انقلابیوں نے منامہ دستاویز پیش کرکے، آل خلیفہ حکام کو گفتگو کی دعوت دی۔
اس سے قبل جمعیت وفاق کے جنرل سکریٹری نے شیخ علی سلمان نے ان انتخابات میں عوامی مشارکت کے موضوع کا جائزہ لیتے ہوئے اعلان  کیا تھا کہ مخالفین سیاسی بائیکاٹ کے منصوبے پرعمل درآمد کریں گے کیونکہ انتخابات میں شرکت سے ہونے والا نقصان، اس کے فائدے سے زیادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲