اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکہ میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ گفتگو میں جنیوا کے مشترکہ اقدام پروگرام کے تحت گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے سمجھوتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کا نظریہ، ایران کے بارے میں تبدیل ہوچکا ہے اور بیرون ملک مقیم ایرانی، دوسروں سے زیادہ رائےعامہ میں پیدا ہونے والی تبدیلی کو درک کررہے ہیں۔صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے گذشتہ ایک سال میں مہنگائی پر قابو پایا ہے اور معیشت کوجمود سے نکالا ہے اور اب غیر ملکی سرمایہ کار ایران میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کررہے ہيں ۔انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریۂ ایران کو اس بات پر فخر ہے کہ مشرق وسطی کے پرتلاطم علاقے میں ایک مستحکم اور مضبوط ملک ہے اوراس کی تمام سرحدوں پر امن قائم ہے اور ایران، علاقے کے مسائل میں دوسروں کی مداخلت سے قبل ہی خود ہی عملی طور پر میدان میں اترتاہے اور علاقے اور پڑوسی ملکوں کی مدد و حمایت کرتا ہے اگرچہ ممکن ہے بعض ممالک اس حقیقت کو تسلیم نہ کریں
.......
/169