26 ستمبر 2014 - 18:47
امریکہ اور سعودی عرب کا داعش کے خلاف 20 دہشت گرد گروہوں کو متحد کرنے کا اعلان

امریکہ اور سعودی عرب نے شام اور عراق میں سرگرم داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف 20 دہشت گرد گروہوں کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب نے شام اور عراق میں سرگرم داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف 20 دہشت گرد گروہوں کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ترکی اور شام کی سرحد پر 20 دہشت گرد گروہوں کے نمائندوں نے ایک اجلاس میں داعش دہشت گرد تنظیم اور شامی حکومت کے خلاف لڑنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ امریکہ ان 20 دہشت گرد گروہوں کو درمیانہ قسم کے دہشت گرد قراردے رہا ہے۔

.......

/169