25 ستمبر 2014 - 20:21
کراچی میں اعلی پولیس افسر کے اسکواڈ پر خودکش حملہ

کراچی میں ایک اعلی پولیس افسر کے اسکواڈ پر خودکش حملہ کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق  کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز4 میں ایس ایس پی فاروق اعوان کے اسکواڈ پر خودکش حملہ کیا گیا۔ خودکش حملے میں 1 شخص جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی فارق اعوان حملے میں محفوظ رہے اور ان کے ہاتھ پر معمولی فریکچر آیا ہے۔ دھماکے میں خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں اہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت تشیوشناک بتائی جاتی ہے ۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے آج سے کراچی کے ہر چوک پر دھرنوں کا اعلان کر دیا ، کراچی میں متحدہ کے سیکٹر آفس پر چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا متحدہ کے علاوہ کسی دوسری سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے نہیں مارے گئے ، قیام امن کے لئے ایم کیو ایم کی کوششوں کو سراہنے کے بجائے اسے ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ متحدہ کے قائد کا کہنا تھا ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ، عسکری ونگ کے حوالے سے صرف ایم کیو ایم کا نام کیوں لیا جاتا ہے ۔ درایں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲