25 ستمبر 2014 - 15:54
سرتاج عزیز کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات مفید رہی

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ تسنیم اسلم نے ایران کے وزیرخارجہ سے خارجہ امور میں پاکستانی وزيراعظم کے مشیر سے ملاقات کو نہایت مفید قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  محترمہ تسنیم اسلم نے آج نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف اور خارجہ امور میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے باہمی تعلقات بالخصوص گیس پائپ لائن اور علاقائی اورعالمی امور میں تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کے باعث اسلام آباد معینہ مدت میں گیس پائپ لائن پروجیکٹ کے معاہدے پر عمل نہیں کرسکا۔ انھوں نے کہا کہ اس کے باوجود پاکستان اس پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے دوسرے طریقوں پر غور کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲