اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ماسکو سے ایتارتاس کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے آج اعلان کیا کہ اس ملک کے نائب وزیر خارجہ "گنادی گاتیلوف" نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انہترویں اجلاس کے ضمن میں، شام میں انسانی صورتحال کے جائزے کے لئےانجام پانے والے بین الاقوامی اجلاس میں کہا ہے کہ مشرق وسطی منجملہ شام میں دہشت گردی سےمقابلہ، اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق انجام پانا چاہئے۔روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اس اجلاس ميں کہ جس میں شام کے ہمسایہ ملکوں سمیت دنیا کے پچاس ممالک کے حکام اور نمائندے شریک تھے، سبھی اس بات پر ہم خیال تھے کہ شام میں انسانی مشکلات، مزید سخت و دشوار ہوتی جارہی ہیں اور عام شہریوں کو غذائي اور بنیادی ضروریات کی اشیاء اور دوا کی قلت کا سامنا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اس اجلاس کے شرکاء نے شام بلکہ پورے علاقے میں انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لئےبین الاقوامی کوششوں میں مزید تیزي لائی جانے پر تاکید کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲