24 ستمبر 2014 - 18:18
برطانیہ داعش کی دھشتگردانہ سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے

حکومت برطانیہ پر مشرق وسطی میں داعش کی دہشتگردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کا الزام ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایسے عالم میں کہ جب برطانوی حکومت داعش گروہ کے جرائم کی مذمت کر رہی ہے اور اس کے خلاف ٹھوس کاروائی کا مطالبہ کررہی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ داعش کی سرگرمیوں میں تیزی اور ان سے لاحق خطرات، مشرق وسطی میں برطانوی حکومت سمیت مغربی ممالک کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ حکومت برطانیہ شام میں بشاراسد حکومت گرانے کے لئے شامی باغیوں کی کھل کرحمایت کررہی ہے۔ کم سے کم پانچ سو برطانوی شہری، شام اورعراق میں سرگرم عمل ہيں لیکن برطانوی حکام اس سلسلے میں دقیق اطلاعات سامنے نہيں لاتے۔ امریکی حکومت، ابھی حال ہی میں جدہ اور پیرس میں دو اجلاس کرکے داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں مداخلت کرنے کے لئے بین الاقوامی اتحاد تشکیل دے رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲