اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان روس، چین، برطانیہ، فرانس اور امریکہ اور جرمنی کے درمیان جوہری مذاکرات کے تعلق سے صدر روحانی نے کہا کہ مذاکرات کے آغاز میں ہی جب یہ واضح ہو گیا تھا کہ ایران اس کے حل کے لیے پر عزم ہے تو جو ماحول مغرب میں ایرانی قوم کے خلاف تیار کیا گیا تھا وہ ختم ہو گیا اور ایک حقیقی اور اعتماد کا ماحول تیار ہوا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات سے عالمی سطح پر جو اہم پیغام گیا وہ یہ ہے کہ بہت اہم عالمی مسائل بھی گفتگو سے حل کیے جا سکتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ موجودہ دور میں اعتماد سازی کے لیے ایرانی قوم کے حقوق اور اس کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات بہت اہم ہیں، جوہری مسئلہ ایک متوازن طریقہ سے حل کیا جا سکتا ہے اور فریقین کی فتح پر مبنی نتائج اخذ کیے جا سکتے ہیں۔
فرانسسی صدر نے علاقہ میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ایران کے کردار کو بہت اہم بتایا اور امید ظاہر کی کہ جامع جوہری مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں قابل ذکر تعاون کو توسیع دی جائے گی۔
.......
/169