اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے بادشاہ بحرین حمدبن عیسی آل خلیفہ کی جانب سے انتخابی حلقوں کی تقسیم کے طریقۂ کار پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سے انتخابی حلقوں کی تقسیم کے طریقۂ کار کامقصد قوموں میں جدائی ڈالنا، مخالفین کو کنارے لگا دینااوراقتدار کو آل خلیفہ کے حق میں منحصر کرنا ہے ۔ سلمان نے کہاکہ انتخابی حلقوں کے تقسیم کاروں نے 2002 سے اب تک اس طریقۂ کار کی با مقصد منصوبہ بندی کی ہے۔ بادشاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ نے کل، اس ملک کے پارلیمانی انتخابات کے نومبر 2014 ميں انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرحلے کے انتخابات کے نامزد امیدوار، 15 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک اپنی دستاویزات جمع کراسکتے ہیں ۔ اس سے قبل شیخ سلمان نے ان انتخابات میں عوامی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تھا کہ مخالفین ، انتخابات کے سیاسی بائیکاٹ پر عمل کریں گے کیوں کہ انتخابات میں شرکت سے پیدا ہونے والے نقصانات اس کے فوائد سے زیادہ ہیں۔
.......
/169