اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک تحقیقاتی مرکز کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے، جو بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر بھی ہیں، جوہری توانائی کے پرامن استعمال کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔انھوں نے آج تہران میں کویت کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری توانائی کا پرامن استعمال، این پی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے والے تمام ملکوں کا مسلمہ حق ہے، تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران، بین الاقوامی قوانین سے ہٹ کر کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کرے گا۔انھوں نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے دورۂ نیویارک کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ کامیاب رہے گا اور وہ اپنے اس دورے میں ایرانی قوم کے حقوق کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲