اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے اجلاس سے قبل عالمی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز نے ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ جوش و خروش کو برقرار رکھنے کیلئے ہر سطح پر روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس ملاقات میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور امریکہ میں پاکستانی سفیر جلیل عباس بھی موجود تھے۔
.......
/169