22 ستمبر 2014 - 18:30
اخوان المسلمین مصر: سعودی حکومت سیاسی عیاری میں مصروف

اخوان المسلمین مصر نے اس گروہ کو خطرہ بنا کر پیش کرنے کی سعودی حکومت کی کوششوں کو سیاسی عیاری قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اخوان آنلائن کی رپورٹ کے مطابق مصر کی آزادی و انصاف پارٹی کے  رکن حمزہ زوبع نے آج کہا کہ سعودی عرب، اخوان المسلمین کو سنگین خطرہ بنا کر پیش کرناچاہتا ہے تاکہ اس سیاسی عیاری کے ذریعے اپنے اصلی مقصد تک پہنچ جائے یعنی علاقے کو بدامن ظاہر کرے اور امریکہ کی فوجی مداخلت کی زمین ہموار کرے۔ مصر کی آزادی و انصاف پارٹی کے رکن حمزہ زوبع نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ بندر بن سلطان، اخوان المسلمین کی بدنامی اور اسے خطرہ ظاہر کرنے کا سبب ہیں لیکن بعض فریق اس فکر کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲