اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے کرد اکثریت والے علاقے کوباني میں دہشت گرد گروہ داعش کے وسیع حملے کے بعد عراق کی كردستان پیٹریاٹک یونین نے ایران سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
عراق کی كردستان پیٹریاٹک یونین نے اتوار کو ایک بیان جاری کرکے ایران، مغربی ممالک اور سلامتی کونسل سے مدد کا مطالبہ کیا ہے کہ داعش کے حملوں کے مقابلے میں ان کی مدد کی جائے۔
اس بیان میں عراق کی مرکزی حکومت اور ترکی سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ شام میں كوباني علاقے میں كردوں کی ممکنہ حد تک مدد کریں ۔
قابل ذکر ہے کہ شام میں واقع كردوں کے كوباني علاقے پر داعش نے جنوب، وسطی اور مغرب سے حملہ کر دیا ہے۔ اس وقت داعش اور مقامی كردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ شام کے كوباني علاقے کے 70 ہزار کرد باشندے داعش کے حملے کے بعد بھاگ کر ترکی کی سرحد پر پہنچ گئے ہیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گرد مقامی لوگوں کو قتل کر رہے ہیں۔
.......
/169