ابنا: صدر ڈاکٹر حسن روحاني نيويارک روانگي سے قبل ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر مسلح افواج کے مثالي دستوں کي پريڈ اور اس موقع پر ہونے والي تقريب سے خطاب کريں گے-
اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے سالانہ اجلاس ميں صدر حسن روحاني دوسري بارشرکت کريں گے-
اطلاعات کے مطابق صدر ڈاکٹر حسن روحاني پچيس ستمبر کو جنرل اسمبلي سے خطاب کريں گے-
دوسري جانب نيويارک ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے رکن چھ ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ ايک جامع ايٹمي سمجھوتے کے حصول کے لئے بھي مذاکرات جاري ہيں جس کے پيش نظر ان کے اس دورے کي اہميت دوچنداں ہوگئي ہے-
واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے وزيرخارجہ محمد جواد ظريف اور يورپي يونين کي خارجہ پاليسي کي انچارج کتھرين ايشٹن کي نگراني ميں ہونے والے مذاکرات بدھ کے روز شروع ہوئے ہيں-
.......
/169