اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے عراق کے موصل شہر میں نماز جمعہ کے خطبے میں نوجوانوں کو زبردستی نام نہاد جہاد میں شرکت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش نے اپنے غیر اسلامی اور غیر منطقی اقدامات کے تحت اس علاقے کے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے اور داعش کے زیر قبضہ علاقوں سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب عراق کی سیکیورٹی فورسز نے داعش کے خلاف اپنے ٹارگٹ آپریشن میں اس دہشتگرد گروہ کو کئی علاقوں سے پسپائی پر مجبور کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲