21 ستمبر 2014 - 17:03
افغانستان میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے سمجھوتے پر دستخط

افغانستان کے صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی احمد زئي نے بالآخر متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے سمجھوتے پر دستخط کردیئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی احمد زئي نے بالآخر متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے سمجھوتے پر دستخط کردیئے ہیں۔   رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے سمجھوتے پر آج افغان صدر حامد کرزئی، اس ملک کے سول حکام اور افغانستان کی برجستہ سیاسی اور جہادی شخصیات کی موجودگی میں دستخط کیئے  دیئے۔   افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے اس تقریب میں امید ظاہر کی کہ متحدہ قومی حکومت، افغانستان کی مشکلات کو برطرف  اور اس ملک کو ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن کرے گي۔  اس رپورٹ کے مطابق عبداللہ عبداللہ قومی حکومت پر متفق ہوگئے ہیں، جس کے تحت اشرف غنی نئے صدر ہوں گے، جب کہ عبداللہ عبداللہ کو چیف ایگزیکٹیو نامزد کرنے کا اختیار ہوگا جس کے اختیارات وزیراعظم کے برابر ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲