21 ستمبر 2014 - 17:00
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج نے ملک کو بچایا ہے: جاوید ہاشمی

پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ فوج نے ملک کو بچایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ فوج نے ملک کو بچایا ہے۔ پاکستان کے صوبے پنجاب کے جنوبی شہر ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت اور موجودہ سیٹ اپ باقی رہے گا اور عوام ملک میں مارشل لاء کے مخالف ہیں، اس لئے یہ سول سوسائٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر نے مزید کہاکہ فوج کے وہ جنرلز کے جو ریٹائرمنٹ کے قریب ہوتے ہیں وہ ملک کے سیاسی معاملات میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اس مرتبہ فوج نے ملک میں جاری سیاسی بحران میں غیر جانبدار رہ کر، اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل کیا ہے۔ واضح رہے کہ جاوید ہاشمی تحریک انصاف کی موجودہ پالسیوں سے پر ناراض ہوکر پارٹی سےعلحیدہ ہوگئے ہیں اوراسمبلی سے مستعفی ہوگئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲