اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن میں ہوٹل کے قریب ایک زبردست دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق جناح ٹاون کے علاقے پنج فٹی میں نامعلوم افراد نے چائے کے ہوٹل کے قریب سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اسےسڑک کنارے کھڑا کردیا، جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں چائے کے ہوٹل میں بیٹھے گیارہ افراد زخمی ہو گئے اور قریبی دوکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، نو زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ جب کہ دو زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ۔ بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے مطابق سائیکل میں پانچ کلو دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲