19 ستمبر 2014 - 19:31
عراق کی فوج داعش کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتی ہے: حیدر العبادی

عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق کی فوج اور سیکیورٹی ادارے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے مقابلے کی توانائی رکھتے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عراق کی فوج اور سیکیورٹی ادارے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے مقابلے کی توانائی رکھتے ہیں اور عراق کے عوام کا دہشتگردوں کے خلاف نہایت ہی قوی عزم و ارادہ ہے۔ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ایسوشیٹیڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے ہوائی حملوں نے داعش کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی لیکن عراق کی سرزمین پر غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی غیر ضروری ہے اور ہم کبھی بھی اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف جو بھی ہوائی کارروائی انجام پائے گی وہ بغداد حکومت کی حمایت اور ہماری نشاندہی پر کی جائے گی۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ داعش کے خلاف مہم میں شام کو بھی شامل کیا جانا چاہئے، انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ شام میں داعش کی مدد پر روک لگانے کی کوشش کرے۔ حیدر العبادی نے کہا کہ عراق میں پائے جانے والے قومی اتحاد نے دہشتگردوں کی کمر کو توڑ دیا ہے اور دہشتگرد پسپائی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲