اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جیپنگ بدھ کو گجرات کے احمد آباد شہر پہنچے۔ گجرات کے گورنر اوپی کوہلی، وزیر اعلی آنندي بین پٹیل اور ریاستی کابینہ کے وزراء نے چینی صدر کا استقبال کیا۔
شی پہلے غیر ملکی اعلی رہنما ہیں جنہوں نے اپنا ہندوستان کا دورہ گجرات سے شروع کیا ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان تین اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
چینی صدر نے دا ہندو اخبار میں بدھ کو شائع ہونے والے اپنے مضمون میں زور دیا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے سلسلے میں چین کے زبردست تجربات کے پیش نظر چین، ہندوستان کی پیشرفت میں شریک ہونے کے لئے آمادہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی صدر کے دورہ ہندوستان کے دوران سرحدی تنازعے پر بھی گفتگو ہونے کا امکان ہے۔ چین، ہندوستان کا پہلا اقتصادی شریک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 65 ارب ڈالر سے زائد کا تجارتی لین دین ہوتا ہے۔
چینی صدر کے دورے کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
.......
/169