اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے آزاد الیکشن کمیشن کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ تقریبا چھ لاکھ پینتیس ہزار ووٹوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے کے دونوں امیدواروں کے دس ہزار دس بیلیٹ باکس کی دوبارہ گنتی کی گئی۔
در ایں اثنا اشرف غنی احمد زئی کی انتخابی ٹیم کے سربراہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسترد کئے گئے زیادہ تر ووٹ ان ہیں اور وہ اس موضوع کی شکایت کریں گے۔ اشرف غنی احمد زئی کی پارٹی نے ایسی حالت میں دوبارہ گنتی کے عمل پر اعتراض کیا ہے کہ جب عبداللہ عبداللہ کی پارٹی نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔
اشرف غنی احمد زئی کی پارٹی نے انتخابات کے نتائج کے جلد اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن عبداللہ عبداللہ کی پارٹی نے اس کام سے پہلے ہر طرح کے سیاسی جوڑ توڑ کی بابت متنبہ کیا ہے۔
.....
/169