اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق فواد معصوم نے لندن سے شائع ہونے والے روزنامہ الحیات کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقے کا حصہ اور عراق کا مشرقی پڑوسی ہے اور اس کے ساتھ عراق کی تقریبا ایک ہزار کلومیٹر مشترکہ سرحد ہے۔
عراقی صدر نے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں ایران کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی کردستان کی جانب داعش کے حملے کے وقت وہ ایران ہی تھا جس نے پہلے ہی دن مدد کی ۔
عراقی وزيراعظم نے بغداد کے تہران سے وابستہ ہونے کے دعوؤں کے بارے میں کھل کر کہا کہ عراق، ایران کا تابع نہيں ہے ۔
دوسری جانب عراقی وزیرخارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشتگردگروہ داعش کے سلسلے میں متحدہ پالیسی اختیارکریں۔
عراق کی خبر رساں ایجنسی نہرین نیوز کے مطابق وزیر خارجہ ابراہیم جعفری کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ وزیر خارجہ نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میسٹورا سے ملاقات میں کہا کہ عراق اور شام میں داعش کے خطروں سے مقابلے کے لئے دوہرا رویہ نہیں رکھا جا سکتا۔ابراہیم جعفری نے اس ملاقات میں زور دیا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے لوگوں کے قتل عام، لوٹ مار، چوری، ڈکیتی اور خواتین کے عصمت دری جیسے انسانیت کے خلاف جرائم سے مقابلے کے لئے یکساں رویہ اپنائے۔ انہوں نے اسی طرح کہا کہ ان کا ملک علاقائی ممالک کے ساتھ تعاون کرنے اور مشترکہ دشمنوں سے جد جہد کی کوشش میں توسیع کے لئے آمادہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲