اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی کہا ہے کہ صدیقی داعش پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے ،اس کے حامیوں کی وطن عزیز پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیائے اہلسنّت کا کسی بھی دہشتگردوں سے کو ئی تعلق نہیں ہے، جے یو پی 21 ستمبر کو شہر کراچی سے علماء و مشائخ ، مزارات کے گدی نشینوں اور زعمائے ملت کی قیادت میں تحفظ مزارات ریلی نکال کر مقامات مقدسہ اور شعائراہلسنّت کے تحفظ کی تحریک کا آغاز کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ علماء ومشائخ، مزارات اولیاء، اہم سرکاری تنصیبات اور قانون کے محافظوں پر حملے ناقابل برداشت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲