17 ستمبر 2014 - 16:09
شام کے صدر کی داعش مخالف نام نہاد اتحاد پر شدید تنقید

شام کے صدر بشار اسد نے عراقی وزير اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ ملاقات میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حامی ممالک اب دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی بات کررہے ہیں اور دہشت گردوں کے حامی ممالک کی بات میں صداقت نہیں ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے عراقی وزير اعظم کے قومی سلامتی کے مشیر فالج الفیاض کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی سرپرستی میں داعش مخالف نام نہاد اتحاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حامی ممالک اب دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی بات کررہے ہیں جبکہ دہشت گردوں کے حامی ممالک کی بات میں صداقت نہیں ہے شام کے صدر نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں شام اور عراق کے درمیان تعاون پر زوردیا ۔ عراقی وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی اور قومی سلامتی کے مشیر نے بھی عراق کی موجودہ صورتحال سے شام کے صدر بشار اسد کو آگاہ کیا۔

.......

/169