اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے کارندوں کے ظالمانہ اقدامات اور شاہي حکومت کي تشدد آميزپاليسويں کے باوجود حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاري ہيں –
بحريني حکومت کے تشدد آميز اقدامات نہ صرف يہ کہ عوام کے پرامن مظاہروں کو نہيں روک سکے بلکہ ان مظاہروں ميں روز بروزشدت آتي جارہي ہے –
بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت وفاقي ملي کے سکريٹري جنرل شيخ علي سلمان نے عوام سے کہا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف ہونےوالے ملک گير مظاہروں ميں بھرپور طريقے سے شرکت کريں-
شيخ علي سلمان نے اپنے ٹويٹر اکاوئنٹ پر لکھا ہے کہ سبھي بحريني شہريوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جمعے کو ہونےوالے حکومت مخالف مظاہروں ميں بڑي تعداد ميں شرکت کريں –
انہوں نے کہا کہ جمعے کو ہونےوالے مظاہرے ايک ايسي مہذب قوم کا پيغام ہيں جو اپنے بنيادي اور انساني حقوق کے لئے جد وجہد کررہي ہے –
بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت کے سربراہ شيخ علي سلمان نے حکومت کي طرف سے نومبر ميں اعلان کردہ عام انتخابات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ يہ ايام فيصلہ کن ايام ہيں جو جمہوريت پسندوں کے راستے کو متعين کريں گے –
جمعيت وفاقي ملي کے سربراہ نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ملک ميں حقيقي اصلاحات کانفاذ ناگزير ہے کہا کہ جب تک ان اصلاحات پر عمل نہيں ہوجاتا اس وقت تک حکومت کي جانب سے اعلان کردہ عام انتخابات ميں شرکت کا نتيجہ، حکومت کو قانوني حيثيت دينے کے سوا اور کچھ نہيں نکلے گا –
بحريني حکومت نے آئندہ بيس نومبر کو ملک ميں پارليماني انتخابات کے انعقاد کا اعلان کيا ہے –
جبکہ بحرين کي بيشتر سياسي جماعتوں نے ان انتخابات کے بائيکاٹ کا اعلان کيا ہے –
اس درميان بحرين کي آل خليفہ حکومت اپني غيرقانوني پاليسيوں کو جاري رکھتے ہوئے مساجد ميں بعض آئمہ جمعہ کے خطبوں پر بھي پابندي لگانے کي کوشش کررہي ہے –
بحرين کے محکمہ پوليس نے اعلان کياہے کہ کامل ہاشمي اور عادل الحمد جيسے علما کو اب اس کے بعد مسجدوں ميں نمازجمعہ کے خطبے دينے کي اجازت نہيں ہوگي –
بحريني حکومت نے اسي طرح بحرين ميں مسمار کي گئي مساجد کے معاملات کو ديکھنے والے سرگرم کارکن محمد المنسي کو طلب کرليا ہے –
بحريني حکومت کے اس تازہ فيصلے پر ملک کي سياسي جماعتوں خاص طور پرانجمن وفاق ملي اسلامي نے شديد تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا يہ فيصلہ آزادي اظہار رائے کي کھلي خلاف ورزي ہے –
بحرين کي سياسي جماعتوں نے کہا ہے کہ آل خليفہ حکومت آزادي اظہار رائے پر پابندي عائد کرکے مختلف شخصيات اور اداروں کو نشانہ بنارہي ہے –
ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ بحرين کي شاہي حکومت اپني ظالمانہ پاليسياں جاري رکھتے ہوئے ملت بحرين کو جمہوريت اور آزادي جيسے ان کے جائزاور قانوني حقوق سے محروم کرنے کي کوشش کررہي ہے –
.......
/169