16 ستمبر 2014 - 15:15
افغانستان میں فوجی آپریشن، 75 طالبان ہلاک

گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوج کے آپریشن میں طالبان کے پچھتّر عناصر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگۓ ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں طالبان کے دسیوں عناصر ہلاک اور زخمی ہوگۓ ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع اور وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں فوج کے آپریشن میں طالبان کے پچھتّر عناصر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگۓ ہیں جبکہ تین کو گرفتار کر لیا گيا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سات صوبوں میں فوج کے آپریشن میں طالبان کے ساٹھ عناصر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگۓ ہیں اور تین کو گرفتار کیا گيا ہے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ میدان وردک ، پکتیا ، قندھار ، زابل ، لغمان ، لوگر، پکتیکا  اور ہلمند صوبوں میں طالبان کے پندرہ عناصر ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں جبکہ مزید دو عناصرکو گرفتار کر لیا گيا ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲