16 ستمبر 2014 - 15:04
جمہوریت کے قیام تک بحرین میں مظاہرے جاری+ تصاویر

بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے اپنے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعے کے روز بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف کئے جانے والے پرامن احتجاجی مظاہروں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں۔ ذرائع کے مطابق بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ یہ مظاہرے، ایک ایسی متمدن قوم کے پیغام کے مترادف ہیں جو اپنے مسلمہ اور انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کررہی ہے۔ انھوں نے بحرین میں پارلیمانی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  کہا کہ بحرینی عوام اپنے ملک میں جمہوریت کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انھوں نے اپنے ملک میں اصلاحات کی ضرورت پر ایکبار پھر تاکید کی۔ قابل ذکر ہے کہ بحرین میں بیس نومبر کو ایسی حالت میں انتخابات ہورہے ہیں کہ اس ملک کے بیشتر حکومت مخالف گروہوں نے ان انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲