16 ستمبر 2014 - 09:03
کوئٹہ میں صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے ریلی

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے صوبہ بلوچستان کے صوبائی مرکز کوئٹہ میں مقامی پریس کلب سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر ریلی نکالی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے صوبہ بلوچستان کے صوبائی مرکز کوئٹہ میں مقامی پریس کلب سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے صوبائی اسمبلی اور ہائی کورٹ کے سامنے پہنچے۔ جہاں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین  نے کہا کہ صحافیوں کا قتل مظلوم طبقات کی حق کی آواز کو دبانے کی سازش ہےاور بلوچستان کے صحافی اپنے شہداء کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں، بلوچستان کے صحافی اکیلے نہیں۔ ملک بھر کے صحافی اور وکلاء ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یاد رہے گذشتہ مہینے مسلح افراد نے ایک نیوز ایجنسی میں گھس کر تین صحافیوں کو قتل کردیا تھا ۔پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو صحافیوں کے حوالے سے سب سے خطرناک علاقہ سمجھا جاتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲