اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ يمن ميں جہاں عوامي مظاہروں اور حکومت کے خلاف احتجاجات ميں شدت آتي جارہي ہے وہيں فوج کے بعض حلقوں کي جانب سے عوامي مظاہروں کي حمايت کے بعد يمني حکومت بري طرح خوف زدہ ہوگئي ہے۔
عوامي مظاہروں اور احتجاجات ميں شدت اور روز افزوں فروغ کے نتيجے ميں يمن کي حکومت کي چوليں ہلنے لگي ہيں کہ جس نے حکمرانوں کو سخت تشويش ميں مبتلا کرديا ہے - يمن کے صدر منصور ہادي نے اپنے ايک تازہ بيان ميں کہا ہے کہ فوج ميں پڑنے شگاف اور احتجاجيوں کي حمايت ميں جاري ہونے والے بيانات کے پيش نظر، ملک ميں کوئي بھي تبديلي بعيد نہيں ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲