16 ستمبر 2014 - 08:40
ایران کے وزیر خارجہ مذاکراتی ٹیم کے ہمراہ نیویارک روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے عمل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے آج نیویارک کیلئے روانہ ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے عمل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے آج نیویارک کیلئے روانہ ہوگئے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وفود کے درمیان کل بدھ اور جمعرات کو ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کیتھرین اشٹون کی شمولیت سے ملاقاتیں انجام پائیں گی جبکہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور جمعرات کی شام منعقد ہوگا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بدھ کے روز ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے امور کی سربراہ کیتھرین اشٹون کے درمیان نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے طریقۂکار کے بارے میں گفتگو ہوگی اور مذاکرات کے اس عمل کے دوران دو طرفہ اور چند جانبہ ملاقاتیں بھی انجام پائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ بعض مسائل پر فریقین کے درمیان اختلافات کافی شدید ہیں تاہم مذاکرات میں ممکنہ پیشرفت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ اور اعلی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی قوم کے مسلمہ جوہری حقوق سے تہران دستبردار نہیں ہوسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲