اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک، پاکستان میں حافظ محمد سعید کو ممبئی حملے کا ماسٹرمائنڈ سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں ہندوستان نے پاکستان کو دستاویزات بھی سونپی ہیں اس رو سے حکومت ہندوستان نے پاکستان کی حکومت سے حافظ محمد سعید کی گرفتاری کا بارہا مطالبہ کیا ہے اور پاکستان میں حافظ محمد سعید کی آزادانہ سرگرمیاں نئی دہلی کی حکومت کیلئے ہرگز قابل قبول نہیں ہوسکتیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید کے خلاف کوئي ایسا پختہ ثبوت نہیں ہے کہ جس کی بنیاد پر حافظ محمد سعید کو گرفتار کیا جاسکے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کی جانب سے جبتک دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات عمل میں نہیں لا ئے جارہے ہیں، اس ملک کے ساتھ مذاکرات کا عمل معطل کردیا ہے۔ دونوں ملکوں کے خارجہ سکریٹریوں کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہونے والے تھے۔ دونوں ملکوں کے وزرائےاعظم کے درمیان نیویارک میں ہونے والی ملاقات بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲