15 ستمبر 2014 - 17:16
سعودی عرب میں عیسائیوں کی مذہبی تقریب پر پولیس کا حملہ

سعودی عرب کی پولیس نے مذہبی رسومات میں شرکت کرنے کے باعث اٹھائیس عیسائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کی پولیس نے مذہبی رسومات میں شرکت کرنے کے باعث اٹھائیس عیسائیوں  کو گرفتار کر لیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی پولیس نے آج عیسائیوں کی ایک مذہبی تقریب پر حملہ کر کے اٹھائیس عیسائیوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ سعودی عرب کی پولیس نے ان کی  مذہبی کتابیں بھی ضبط کر لیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ نے ماضی میں کۓ جانے والے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف مذہبی اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کے خاتمے اور اصلاحات کے سلسلے میں کوئي قدم نہیں اٹھایا ہے بلکہ وہ ایک منظم انداز میں اقلیتوں کے حقوق مکمل طور پر ختم کرنے کے درپے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں بارہا دینی اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق پامال کۓ گۓ ہیں اور پولیس آئے دن ان کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲