اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ انتخابات میں شراکت کا نتیجہ، بحرین کے حکمرانوں کو قانونی جواز فراہم کرنے کے علاوہ کچھ اور نہیں نکلے گا۔
بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل نے بحرین میں حقیقی اصلاحات کیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بحرین میں حقیقی اصلاحات کا عمل شروع نہیں ہوجاتا، بحرین میں حزب اختلاف کی جماعتیں، پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گی۔
شیخ علی سلمان نے مزید کہا کہ جس فرد نے بھی انتخابات میں شرکت کی، وہ اپنے آپ کو بحرین کے عوام سے علحیدہ سمجھے۔
واضح رہے کہ بحرین کے عوام فروری 2011 سے ملک میں سیاسی اصلاحات اور آزادی بیان کا مطالبہ کررہے ہیں۔
قابل ذکر ہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئي ہے۔
.......
/169