14 ستمبر 2014 - 13:17
افغانستان کے علاقے غزنی میں ۲۹ افراد ہلاک

افغانستان میں طالبان کے مشرقی صوبے غزنی میں کئے جانے والے حملے میں 19 حملہ آوروں سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان میں طالبان کے مشرقی صوبے غزنی میں کئے جانے والے حملے میں 19 حملہ آوروں سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حملے میں 164 سے زائد افراد زخمی ہوئے جب کہ اردگرد کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے افغان پولیس اور انٹیلیجنس کے دفاتر کو ٹرک میں موجود دو بموں سے اڑا دیا۔ کابل سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ طالبان شدت پسندوں کا غزنی صوبے کے متعدد علاقوں پر کنٹرول ہے۔ غزنی میں مقامی ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے کم سے کم 164 عام شہریوں کو متعدد اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ ادھر طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے 19 حملہ آوروں نے حکومتی عمارات پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ غزنی کے ڈپٹی پولیس چیف اسد اللہ انصافی کا کہنا ہے کہ تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی سے پہلے حکومتی کمپاونڈ میں دو بم دھماکے ہوئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲