اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بثینہ شعبان نے کہا ہےکہ اوباما حکومت، اسی وقت دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں دمشق کی مددو حمایت حاصل کرسکتی ہے جب وہ اس مسئلے میں حکومت شام کے ساتھ تعاون کرے۔اس شامی عہدیدار نے عراق و افغانستان پر امرکی جارحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، امریکی صدر کو ماضی کی غلطیاں دہرائے جانے کی بابت خبردار کیا اور کہا کہ اوبامانے داعش سے مقابلے کے لئے جو اسٹریٹیجی اپنائی ہے اس میں بہت زیادہ قابل اعتراض پہلو پائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں داعش گرد گروہ داعش سے مقابلے کے لئے ایک عالمی اتحاد قائم کرنے کا دعوی کیاہے۔
.......
/169