اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمہوریہ آذربائجان کے صدر نے رہبرانقلاب اسلامی کے نام ایک خط بھیج کر آپ کی صحت و سلامتی کی دعا کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صدر الھام علی اف نے اپنے خط میں رہبرانقلاب اسلامی کے کامیاب آپریشن پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے خط میں رہبرانقلاب اسلامی کی سلامتی، طول عمر اور مزید توفیقات کے لئے دعا کی۔ ادھر جمہوریہ آذربائجان کے ادارہ مسلمانان قفقاز کے سربراہ نے کہا کہ جمہوریہ آذربائجان کے لوگ مساجد میں رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای کی صحت یابی کے لئے دعا کررہے ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی کو پروسٹیٹ کا عارضہ لاحق تھا جس کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ واضح ہو کہ آپ پیر کے دن سے تہران کے ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲