12 ستمبر 2014 - 14:16
شام و عراق میں کارروائی عالمی قوانین کی بنیاد پر ہونی چاہیے

روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام اور عراق میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے خلاف جنگ، حتمی طور پر عالمی قوانین اور دونوں ملکوں کی ارضی حاکمیت کے احترام کے دائرے میں انجام پانی چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام اور عراق میں دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کے خلاف جنگ، حتمی طور پر عالمی قوانین اور دونوں ملکوں کی ارضی حاکمیت کے احترام کے دائرے میں انجام پانی چاہیے۔ ماسکو سے رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان الگزنڈر لوکشویچ نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف مہم حتمی طور پر عالمی قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں اور اقوام متحدہ کے قوانین کے دائرے اور شام اور عراق کی ارضی سالمیت کے تحفظ کے احترام کے مطابق انجام دی جائے۔ لو کشویچ نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما نے شام کی قانونی حکومت کی اجازت کے بغیر اس ملک میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر امریکہ کے ممکنہ فوجی آپریشن کی بات کی ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت کے بغیر امریکہ کا یہ اقدام، کسی ملک پر براہ راست حملے اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲