12 ستمبر 2014 - 14:10
نائیجیریا میں بوکوحرام کے خلاف سرکاری فوج کی کارروائی تیز

نائیجیریا کی فوج نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں بوکو حرام کے خفیہ ٹھکانوں پر اپنی وسیع زمینی اور فضائی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قطر سے شائع ہونے والے اخبار الشرق کی نیوز ویب سائٹ نے ایک باخبر ذرائع کے حوالےسے رپورٹ دی ہے کہ یہ کارروائی کیمرون کے سرحدی علاقے کے قریب نائیجیریا کے شمال مشرقی صوبے آداماوا کے شہر میچیکا میں کی جارہی ہیں، اس شہر پر حالیہ میں دہشتگرد گروہ بوکو حرام نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق میچیکا شہر کو نائیجیریا کی فوج نے اپنے گہرے میں لے رکھا ہے اور اور جنگی طیاروں کی مدد سے دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ بوکوحرام نے حالیہ ہفتوں میں یوبی اور بورنو صوبوں کے کئی شہروں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ادھر نائیجیریا کی فوج نے بوکو حرام کے خلاف گہرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲