11 ستمبر 2014 - 13:31
کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعے کو ملک گیراحتجاج کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور علامہ علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کوگرفتار نہ کئے جانے پر اپنے غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور علامہ علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کوگرفتار نہ کئے جانے پر اپنے غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیاہے۔
 مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا۔
اجلاس میں پاکستان کی مجموعی صورت حال بالخصوص کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی صورت حال پر غور کیاگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس عباس جعفری نے کہا کہ ہم کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے، سندھ حکومت دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے، اور ہم آئے دن اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھا رہے ہیں اور حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ نام نہاد سیاسی قیادت جعلی جمہوریت کو بچانے کی فکر میں ہے لیکن عوام کو قاتلوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی کراچی آپریشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیاتھا۔
دوسری مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کراچی شہر میں دینی شخصیتوں پر حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ علماء کے قتل کا اصلی مقصدملک میں عدم استحکام پیداکرنا ہے۔
علامہ امین شہیدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کراچي میں دہشتگردوں کے خلاف موثرکاروائي کرکے انھیں جڑ سے اکھاڑ پھینکے ۔
علامہ امین شہیدی نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں وہ یہ نہ دیکھے کہ ان کا تعلق کس گروہ یا مذہب سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲