11 ستمبر 2014 - 12:49
ایران نے حزب اللہ لبنان کو اسلحہ دیا

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ اکبرہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران صراحت کے ساتھ کہتا ہے کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ کو اسلحہ دیا جس نے صیہونیوں کے مقابلے میں استقامت کی اور تینتیس روزہ جنگ میں ان کو شکست دی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اکبرہاشمی رفسنجانی نے بدھ کے دن فلسطینی استقامت کی حمایت سے متعلق علمائے اسلام کی بین الاقوامی کانفرنس میں مزید کہا کہ اسرائیل شمال سے لے کر جنوبی علاقوں کے قریب تک حزب اللہ لبنان کے میزائلوں کی زد میں ہے۔ جبکہ جنوبی علاقے غزہ کی استقامت کے راکٹوں کی زد میں ہیں۔ اور اگر مغربی کنارہ بھی اسی انداز میں ہتھیاروں سے لیس ہوجائے تو پھر اسرائیل کاکوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے ایران کی جانب سے فلسطین کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہاکہ اگر ساری اسلامی دنیا کا اتحاد ممکن نہ ہو تب بھی فلسطین کی حمایت کے لۓ خطے میں چند اسلامی ممالک کا اتحاد بہت موثر ثابت ہوسکتا ہے۔

.......

/169