11 ستمبر 2014 - 12:08
ایران اور مغرب کے معاہدے سے صہیونی حکام خوفزدہ

امریکی تجزیہ کارمارک بروذوسكي کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام ایران اور مغرب کے درمیان کسی بھی قسم کے معاہدے کو خطے میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے لئے شدید خطرہ سمجھ رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی تجزیہ کارمارک بروذوسكي کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام ایران اور مغرب کے درمیان کسی بھی قسم کے معاہدے کو خطے میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے لئے شدید خطرہ سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اس کو ناکام بنانے کے لئے وہ اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی تجزیہ کار مارک بروذوسكي نے ایک اسرائیلی وفد کے دورہ واشگٹن اور اس کے دوران امریکہ کے اعلی حکام کے ساتھ اس کی ملاقات کے تناظر میں کہا کہ مغرب اور ایران کے درمیان وسیع معاہدے کو صیہونی حکومت نے ایک سنگین خطرہ سمجھتے ہوئے اس کے نہ ہونے کی کوشش شروع کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے موجودہ صدر براک اوباما چاہتے ہیں کہ ان کے دور حکومت میں اس قسم کا سمجھوتہ ہو جائے لیکن اسرائیلی ایسا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ صیہونی حکومت کی کوشش ہے کہ اوبامہ کا دورحکومت ختم ہونے تک اس موضوع کو طول دیا جائے۔ امریکی تجزیہ نگارمارک بروذوسكي کا کہنا ہے کہ صہیونی چاہتے ہیں کہ اس موضوع کو خلاف ورزیوں یا دیگر باتوں سے اتنا طول دیا جائے کہ اوبامہ کی مدت صدارت ختم ہو جائے اور پھر صیہونی لابی اپنے پیش نظر کسی ایسے کو وہائٹ ہاؤس میں پہنچائے جو ان کی پالیسی کو عملی بنائے۔
اس امریکی تجزیہ کارکا کہنا ہے کہ ایران کو چاہئے کہ اس نے اب تک جس طرح سے دوراندیشی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح سے وہ آگے بھی دوراندیشی سے کام لے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲