11 ستمبر 2014 - 08:07
واشنگٹن کے امام جمعہ: داعش سالہا سال سے امریکہ میں موجود رہا ہے

انہوں نے اس دھشتگرد گروہ کو وجود میں لانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے لیے اس دھشتگرد ٹولے کو وجود میں لایا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں تہران میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس میں واشنگٹن کے سابقہ امام جمعہ محمد عبد العاصی نے کہا: دھشتگرد گروہ داعش سالہا سال سے امریکہ اور مغربی ممالک میں موجود رہا ہے اور اس گروہ کو وجود میں لانے اور پروان چڑھانے والی، صہیونی لابی ہے۔
انہوں نے اس دھشتگرد گروہ کو وجود میں لانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے لیے اس دھشتگرد ٹولے کو وجود میں لایا گیا۔
محمد عبد العاصی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی مزاحمت کے ہمیشہ سے نتائج مثبت رہے ہیں کہا: اہم بات یہ ہے کہ صہیونی حکومت دنیا کی سب سے زیادہ پیشرفتہ اسلحہ اور ٹکنالوجی رکھنے والی حکومت ہے جس کا اسلامی مزاحمت نے مقابلہ کیا ہے اور کامیابی حاصل کی ہے۔
اس کانفرنس میں نجف اشرف کے ایک عالم دین نے محمد عبد العاصی کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ صہیونیت ہمیشہ سے امت اسلامی کے لیے خطرے کی گھنٹی رہی ہے۔
شیخ علی العبودی نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت نہ صرف ایک اسلامی مزاحمت ہے بلکہ یہ ایک انسانی مزاحمت ہے۔
لبنان کی تحریک الامل کے رہنما نے بھی دھشتگرد گروہ داعش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور مغرب نے ہی بن لادن اور داعش کو وجود میں لایا۔
حسن مصری نے زور دے کر کہا کہ ہم ایران کی جانب سے کی گئی اسلامی مزاحمت کی حمایت کی قدردانی کرتے ہیں لیکن اس حمایت کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے اور دیگر ممالک بھی اس راہ میں قدم اٹھائیں۔
لبنان کی تنظیم’’ حرکت اسلامی التوحید‘‘ کے سربراہ بلال سعید شعبان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن کی یہ کوشش یہ ہے کہ وہ مسلمانوں کے درمیان مذہبی اور قبائیلی اختلافات پیدا کر کے امت مسلمہ کو پاش پاش کرے کہا: دشمن کی حقیقی پہچان جنگ میں آدھی کامیابی ہے لہذا اس مقصد تک پہنچنے کے لیے شیعہ سنی سب کو متحد ہو جانا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲