اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرق میں آج 2 کاربم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ ابتدائي اطلاعات کے مطابق ان کار بم دھماکوں میں 9 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی گئي ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ آج بغداد میں یہ کار بم دھماکے ایسے حالات میں ہوئے ہیں کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری عراق حکام سے ملاقات کے لئے دارالحکومت بغداد میں موجود ہیں۔
.......
/169