10 ستمبر 2014 - 17:21
غاصب صہیونی حکومت کے ہاتھوں ایک فلسطینی کی شہادت

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن میں ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن میں ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے آج غرب اردن میں الامعری کیمپ پر حملہ کرکے ایک تئیس سالہ فلسطینی جوان کو شہید کردیا۔ فلسطینی پناہ گزینوں کا الامعری کیمپ، غرب اردن میں شہر رام اللہ کے قریب واقع ہے۔ان ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے تحریک مزاحمت کے بعض ارکان کو گرفتار کرنے کیلئے الامعری کیمپ پر حملہ کیا۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے بند ہوجانے کے بعد سے غرب اردن پر اس کے حملے تیز ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲